جدہ ۔13دسمبر (اے پی پی):جدہ سپرڈوم میں لٹریچر اینڈ ٹرانسلیشن کمیٹی کے زیر انتظام انٹرنیشنل کتب میلہ جاری ہے، جو 21 دسمبر تک جاری رہے گا ۔ اردو نیوز کے مطابق میلے میں ایک ہزار سے زائد مقامی اور عالمی شہرت یافتہ پبلشرز شرکت کررہے ہیں، میلے میں 450 سے زائد پویلینز بنائے گئے ہیں۔کتب میلے میں ثقافتی شوز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اور ادبی محافل …
جدہ سپرڈوم میں لٹریچر اینڈ ٹرانسلیشن کمیٹی کے زیر انتظام انٹرنیشنل کتب میلہ جاری

مزید خبریں
جدہ ۔13دسمبر (اے پی پی):جدہ سپرڈوم میں لٹریچر اینڈ ٹرانسلیشن کمیٹی کے زیر انتظام انٹرنیشنل کتب میلہ جاری ہے، جو 21 دسمبر تک جاری رہے گا ۔ اردو نیوز کے مطابق میلے میں ایک ہزار سے زائد مقامی اور عالمی شہرت یافتہ پبلشرز شرکت کررہے ہیں، میلے میں 450 سے زائد پویلینز بنائے گئے ہیں۔کتب میلے میں ثقافتی شوز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اور ادبی محافل اور ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔
بچوں کی دلچسپی کے لیے بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔بچوں کے لیے بنائے گئے سیکشن میں تعلیمی کہانیاں اور ڈرائینگ کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں علاوہ ازیں ٹی وی کارٹون کی تیاری کے مراحل سے بھی بچوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔پبلشنگ ادارے کے جنرل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عبداللطیف الواصل نے بتایا کہ جدہ کتب میلے میں ترجمہ اور ادب کے شعبے کو کافی اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے ادب وثقافت کا تبادلہ ہوتا ہے اور ایک ملک کے شہری دوسرے ملک کے بارے میں اچھی طرح معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ترجمہ و ادب شعبے کی جانب سے رواں سال یہ تیسرا کتب میلہ ہے جس کا افتتاح جدہ میں کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں اگست میں مدینہ منورہ میں کتب میلے کا انعقاد کیا گیا تھا دوسرا کتب میلہ اکتوبر میں ریاض میں منعقد ہوا تھا ۔








