جدہ سے مکہ تک نئی شاہراہ ، زائرین حرم کی سہولت کے لیے نیا منصوبہ

مکہ ۔ 20 اگست (اے پی پی) جدہ سے مکہ تک کا طویل فاصلہ نئی شاہراہ کی تکمیل سے محض 35 منٹ سے بھی کم میں طے کیا جا سکے گا۔جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والے مسافرین جدہ شہر سے گزرنے کے بجائے اب ایئر پورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ جا سکیں گے۔ حج اور عمرہ کی غرض سے آنے والوں کو سہولت دینے …

مکہ ۔ 20 اگست (اے پی پی) جدہ سے مکہ تک کا طویل فاصلہ نئی شاہراہ کی تکمیل سے محض 35 منٹ سے بھی کم میں طے کیا جا سکے گا۔جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والے مسافرین جدہ شہر سے گزرنے کے بجائے اب ایئر پورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ جا سکیں گے۔ حج اور عمرہ کی غرض سے آنے والوں کو سہولت دینے کے لیے نئی شاہراہ تعمیر کی جا رہی ہے۔ مکہ نیوز پیپر کے مطابق نئی شاہراہ کی مجموعی لمبائی 72 کلو میٹر ہوگی۔ اس کا آغاز جدہ میں ایئرپورٹ فلائی اوورسے ہوگا جو مکہ مکرمہ میں رنگ روڈ 3 سے جا کر جڑے گی۔نئی شاہراہ کو ‘جدہ مکہ ڈائریکٹ روڈ’ کا نام دیا گیا ہے۔ آنے اور جانے والی ہر سمت میں ٹریفک کے لیے چار ٹریک رکھے جائیں گے۔ اس پر حد رفتار140 کلو میٹر ہوگی۔ ہائی وے کا سفر اسی حد رفتار سے کیا جائے تو تمام مسافت 20 منٹ میں طے ہوسکے گی۔

مزید خبریں