امریکہ سے درآمد شدہ 4 ہزار ہارس پاور کے جدید کمپیوٹرائز 55 لوکو موٹیوز پاکستان ریلویز کے لوکو موٹیوز فلیٹ کا حصہ بن گئے جدید انجن جدت کی راہ پر گامزن پاکستان ریلویز کی آمدن میں اضافہ کا باعث بنیں گے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) امریکہ سے درآمد کردہ چار ہزار ہارس پاور کے جدید کمپیوٹرائز 55 لوکو موٹیوز پاکستان ریلویز …
جدید انجن جدت کی راہ پر گامزن پاکستان ریلویز کی آمدن میں اضافہ کا باعث بنیں گے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
امریکہ سے درآمد شدہ 4 ہزار ہارس پاور کے جدید کمپیوٹرائز 55 لوکو موٹیوز پاکستان ریلویز کے لوکو موٹیوز فلیٹ کا حصہ بن گئے
جدید انجن جدت کی راہ پر گامزن پاکستان ریلویز کی آمدن میں اضافہ کا باعث بنیں گے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) امریکہ سے درآمد کردہ چار ہزار ہارس پاور کے جدید کمپیوٹرائز 55 لوکو موٹیوز پاکستان ریلویز کے لوکو موٹیوز فلیٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے جدید انجنوں کے فلیٹ کا حصہ بننے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل انصرباللہ، انتظامیہ اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جدید انجن پاکستان ریلوے کے کماو پوت ہیں جو بحالی اور جدت کی راہ پر گامزن پاکستان ریلویز کی آمدن میں اضافہ کا باعث بنیں گے اور یہ قومی ادارہ ملک کی صنعتی اور کاروباری برادری کی بہتر طور پر خدمت اور ملکی معیشت میں بہتری کےلئے اپنا کردار ادا کر سکے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب دوسرے مرحلے میں بولان سیکشن میں پسنجر ٹرینوں کےلئے 20 خصوصی انجن درآمد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں ڈائنامکس بریکس کے حامل انجنوں کی درآمد اگلے برس کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔








