اسلام آباد ۔۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ پاکستان کا سب سے بڑا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آئندہ ماہ آپریشنل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹائم فریم کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار پر …
جدید سہولیات سے آراستہ پاکستان کا سب سے بڑا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آئندہ ماہ آپریشنل کر دیا جائے گا،سردار مہتاب احمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ پاکستان کا سب سے بڑا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آئندہ ماہ آپریشنل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹائم فریم کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے ایئر پورٹ کی بروقت تکمیل اور آپریشنل تیاری کے حوالے سے متلعقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے دورہ اور معائنہ کے دوران کیا۔








