ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایبٹ آباد میں جدید سی ایم ای ہال کا افتتاح کر دیا گیا۔ ترجمان ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد کے مطابق چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹرعابد جمیل نے جدید سی ایم ای ہال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید طبی علوم اور علاج کے نئے طریقہ کار سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے
جدید طبی علوم سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسرعابد جمیل

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 2 جولائی (اے پی پی):ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایبٹ آباد میں جدید سی ایم ای ہال کا افتتاح کر دیا گیا۔ ترجمان ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد کے مطابق چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹرعابد جمیل نے جدید سی ایم ای ہال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید طبی علوم اور علاج کے نئے طریقہ کار سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے نہ صرف طبی عملہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ مریضوں کو بھی مزید معیاری اور جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے سی ایم ای ہال کی معیاری تعمیر اور بہترین تزئین و آرائش پر مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ادارہ میں ترقیاتی اور مرمتی کاموں کو اسی جذبہ اور لگن کے ساتھ جاری رکھا جائے۔ چیئرمین بی او جی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے، جدید انفراسٹرکچر، معیاری طبی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعہ ادارہ کو خطہ کا ایک مثالی طبی و تدریسی مرکز بنایا جا رہا ہے۔ چیئرمین بی او جی نے کہا کہ ادارے میں بہت جلد متعدد دیگر ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کئے جائیں گے جن سے مریضوں اور طبی عملہ دونوں کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔ تقریب میں ڈین و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر عرفان دین خٹک، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان، فنانس ڈائریکٹر الطاف خٹک، نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر سمیت مختلف شعبوں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔







