واشنگٹن ۔ 20 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی میں جرائم سے متعلق حکومتی اعداد و شمار غلط ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی آمد کے بعد سے جرمنی میں جرائم کی شرح میں ’دس فیصد اضافہ‘ ہوا ہے لیکن جرمن ادارے یہ تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ جرمن …
جرائم سے متعلق جرمن حکومت کے اعداد و شمار غلط ہیں، ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 20 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی میں جرائم سے متعلق حکومتی اعداد و شمار غلط ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی آمد کے بعد سے جرمنی میں جرائم کی شرح میں ’دس فیصد اضافہ‘ ہوا ہے لیکن جرمن ادارے یہ تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ جرمن حکام کے مطابق گزشتہ پچیس برسوں کے مقابلے میں ملک بھر میں جرائم کی سالانہ شرح کم ہوئی ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر نے کہا تھا کہ مہاجرین کی وجہ سے جرمنی میں جرائم کے ارتکاب کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس پر ٹرمپ کو غلط قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔








