برلن۔ 4 جولائی (اے پی پی) جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہو گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں گروپ 20کا یہ سربراہی اجلاس 7اور 8جولائی کو منعقد ہو رہا ہے۔ ملکی سطح پر صدر ٹرمپ کو روس کے ساتھ رابطوں کے الزامات کے تحت شدید تنقید کا سامنا ہے اور امریکی قانون ساز …
جرمنی میں ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات متوقع

مزید خبریں
برلن۔ 4 جولائی (اے پی پی) جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہو گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں گروپ 20کا یہ سربراہی اجلاس 7اور 8جولائی کو منعقد ہو رہا ہے۔ ملکی سطح پر صدر ٹرمپ کو روس کے ساتھ رابطوں کے الزامات کے تحت شدید تنقید کا سامنا ہے اور امریکی قانون ساز ٹرمپ پر دباو ڈال رہے ہیں کہ وہ روس کے خلاف سخت موقف اختیار کریں۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے متعدد مواقع پر پیوٹن کی تعریف کی تھی، تاہم امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ روس پر عائد امریکی پابندیوں میں توسیع کی جانا چاہیے۔








