برلن ۔12اگست (اے پی پی):جرمنی نے اسرائیل پر غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے ۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق جرمنی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولز نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سےٹیلی فونک بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق جلد از معاہدہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس جنگ میں غزہ میں شہری ہلاکتیں اور مشکلات …
جرمنی کا اسرائیل پر غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

مزید خبریں
برلن ۔12اگست (اے پی پی):جرمنی نے اسرائیل پر غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے ۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق جرمنی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولز نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سےٹیلی فونک بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق جلد از معاہدہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ اس جنگ میں غزہ میں شہری ہلاکتیں اور مشکلات کافی حد تک بڑھی ہوئی ہیں۔حکومتی ترجمان نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا خاتمہ علاقے میں جاری کشیدگی میں کمی کی جانب فیصلہ کن قدم ہوگا۔








