اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی جمہوریہ جرمنی کی سفیر برائے پاکستان اینا لیپل نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ریاستی خبر رساں ادارے کے نیوز آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔منگل کو ملاقات کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی سبین عثمان خٹک نے جرمن سفیر کو مستند اور قابل اعتماد خبریں فراہم کرنے میں اے پی پی کے …
جرمنی کی سفیر اینا لیپل کا ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ادارہ کے نیوز آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی جمہوریہ جرمنی کی سفیر برائے پاکستان اینا لیپل نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ریاستی خبر رساں ادارے کے نیوز آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔منگل کو ملاقات کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی سبین عثمان خٹک نے جرمن سفیر کو مستند اور قابل اعتماد خبریں فراہم کرنے میں اے پی پی کے اہم کردار سے آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر نیوز اے پی پی شمائلہ عندلیب نے ادارے کی کثیر اللسانی خدمات اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے نامہ نگاروں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے انجام دیئے جانے والے نیوز آپریشنز کا جائزہ پیش کیا۔سفیر اینا لیپل نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قابل تجدید توانائی، ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ جرمنی کے اشتراک کو اجاگر کیا۔

اے پی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے جرمن سفیر کو ریاستی خبر رساں ادارے کے دورے کی یادگار کے طور پر ایک سووینئر پیش کیا۔جرمن سفارتخانے کے ہیڈ آف کمیونیکیشن، کلچرل افیئرز اینڈ پروٹوکول جان جیرالڈ کراوسر اور اے پی پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ڈپلومیٹک اینڈ گلوبل افیئرز مدثر اقبال بھی ملاقات میں موجود تھے۔بعد ازاں جرمن سفیر نے اے پی پی کے سٹوڈیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک خصوصی انٹرویو دیا اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں جرمنی کی معاونت کو اجاگر کیا۔








