جرمنی کے فٹبال کلب کولون نے رینی ویگنر کو 2028 تک مستقل ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

جرمن فٹبال کلب کولون نے رینے ویگنر کو 2028 تک ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق کلب نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب رینی ویگنر کی قیادت میں ٹیم نے بنڈس لیگا میں اپنی بقا یقینی بنالی۔37 سالہ رینی ویگنر مارچ کے آخر میں عبوری کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ منسلک ہوئے تھے

برلن۔23مئی (اے پی پی):جرمن فٹبال کلب کولون نے رینے ویگنر کو 2028 تک ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق کلب نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب رینی ویگنر کی قیادت میں ٹیم نے بنڈس لیگا میں اپنی بقا یقینی بنالی۔37 سالہ رینی ویگنر مارچ کے آخر میں عبوری کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ منسلک ہوئے تھے۔ ان کی نگرانی میں کولون نے 7 میچز کھیلے جن میں 1 کامیابی، 3 برابر اور 3 شکستیں شامل رہیں، تاہم یہی کارکردگی ٹیم کو ٹاپ ڈویژن میں برقرار رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوئی۔کلب کے منیجنگ ڈائریکٹر تھامس کیسلر نے کہا کہ رینی ویگنر نے اپنی فنی صلاحیت، واضح حکمت عملی اور مضبوط قیادت سے انتظامیہ کا اعتماد حاصل کیا۔ ان کے مطابق رینی ویگنر ٹیم کو مستقبل میں ایک مستحکم بنڈس لیگا کلب بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔رینی ویگنر نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمن فٹبال کلب کولون کے ساتھ مستقل طور پر منسلک ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں سب سے اہم مقصد ٹیم کو ریلیگیشن سے بچانا تھا، اور اب اگلا ہدف کولون کو ایک مضبوط اور مستحکم کلب بنانا ہے۔

مزید خبریں