برلن ۔ 02 مارچ (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جمعرات سے مصر اور تیونس کے دو روزہ دورہ کا آغاز کر دیا ہے جرمن وزارت خارجہ کے مطابق وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں ملیں گی۔ اس دوران توجہ مہاجرین کے بحران کے موضوع پر مرکوز رہے گی۔ متعدد غیر سرکاری تنظیموں نے چانسلر میرکل سے درخواست کی ہے کہ وہ السیسی سے ملاقات کے …
جرمن چانسلر مرکل کی مصر اور تیونس کے دورے پر روانہ

مزید خبریں
برلن ۔ 02 مارچ (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جمعرات سے مصر اور تیونس کے دو روزہ دورہ کا آغاز کر دیا ہے جرمن وزارت خارجہ کے مطابق وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں ملیں گی۔ اس دوران توجہ مہاجرین کے بحران کے موضوع پر مرکوز رہے گی۔ متعدد غیر سرکاری تنظیموں نے چانسلر میرکل سے درخواست کی ہے کہ وہ السیسی سے ملاقات کے دوران مصر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی بات چیت کریں۔








