جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی دوران سماعت اچانک طبیعت ناساز ، فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی دوران سماعت اچانک طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔عدالتی اہلکار کے مطابق جسٹس انعام منہاس اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا بنچ سماعت کر رہا تھا جب اچانک جسٹس انعام امین منہاس بے ہوش ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر کلثوم …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی دوران سماعت اچانک طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔عدالتی اہلکار کے مطابق جسٹس انعام منہاس اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا بنچ سماعت کر رہا تھا جب اچانک جسٹس انعام امین منہاس بے ہوش ہو گئے۔

انہیں فوری طور پر کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا جہاں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز بھی موجود رہے ۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ جسٹس انعام امین منہاس ہوش میں آ چکے ہیں اور ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہیں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے لئے زیر معائنہ رکھا گیا ہے تاکہ مکمل صحت یابی کو یقینی بنایا جا سکے ۔