جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بدھ کو چیئرمین نیب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، ان کو چار سال کیلئے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ان کے پیشرو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری اپنے عہدے کی چار سالہ مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو سبکدوش ہو گئے تھے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال یکم اگست 1936ءکو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بدھ کو چیئرمین نیب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، ان کو چار سال کیلئے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ان کے پیشرو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری اپنے عہدے کی چار سالہ مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو سبکدوش ہو گئے تھے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال یکم اگست 1936ءکو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1971ءمیں پبلک پراسیکیوٹر کا عہدہ سنبھالا، 1981ءمیں محکمہ قانون میں ڈپٹی سیکرٹری اور 1982ءمیں بحثیت قائم مقام سیکرٹری فرائض سرانجام دیئے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 1982ءمیں بطور سیشن جج عدالتی کیریئر کا آغاز کیا، وہ 1990ءسے93ءکے دوران ہائی کورٹ کے رجسٹرار رہے اور اسی سال ہائی کورٹ کے جج بھی بن گئے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے1999ءمیں پی سی او کے تحت حلف اٹھایا اور 4 فروری 2000ءکو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے، 28 اپریل 2000ءکو جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا۔ سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد انہوں نے بطورچیف جسٹس بھی فرائض سرانجام دیئے تاہم انہوں نے نومبر 2007ءکی ایمرجنسی کے بعد حلف لینے سے انکار کر دیا۔ جسٹس جاوید اقبال 24 جولائی 2011ءکو ریٹائرہوئے اور انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بھی کی۔

Leave a Reply