جسٹس شاہد حمید ڈار نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور۔28اگست (اے پی پی )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس محمد یاور علی نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب سوموار کو صبح لاہور ہائی کورٹ کے ججز لاونج میں ہوئی جس میں جسٹس محمد انوار الحق، جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان، جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد …

لاہور۔28اگست (اے پی پی )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس محمد یاور علی نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب سوموار کو صبح لاہور ہائی کورٹ کے ججز لاونج میں ہوئی جس میں جسٹس محمد انوار الحق، جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان، جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان اور دیگر جج صاحبان سمیت لاہور ہائی کورٹ کے افسران، صوبائی و وفاقی لاءافسران اور سینےر وکلاءنے شرکت کی۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ سرکاری دورہ پر ہنگری گئے ہےں جہاں وہ ایک بین الاقوامی جسٹس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شاہد حمید ڈار بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply