جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر بڑے فورم پر لڑا، انشا اللہ الیکشن میں کشمیری کپتان کا ایسے ہی ساتھ دیں گے، اسد عمر

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر بڑے فورم پر لڑا اور بھارتی شدت پسند ہندتوا کی پالیسی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، ایسا آج سے پہلے کسی لیڈر نے نہیں کیا، انشا اللہ آنے والے الیکشن میں کشمیری کپتان کا ایسے ہی ساتھ دیں گے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویت میں انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر بڑے فورم پر لڑا اور بھارتی شدت پسند ہندتوا کی پالیسی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آنے والے الیکشن میں کشمیری کپتان کا ایسے ہی ساتھ دیں گے۔