لاہور۔18اگست (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی زیرصدارت جشن آزادی فیملی فن ریس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اور نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹر یٹرز نے شرکت کی ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی فیملی فن ریس کی رجسٹریشن آج سے دوبارہ …
جشن آزادی فیملی فن ریس کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے، خضرافضال چوہدری

مزید خبریں
لاہور۔18اگست (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی زیرصدارت جشن آزادی فیملی فن ریس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اور نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹر یٹرز نے شرکت کی ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے
کہ جشن آزادی فیملی فن ریس کی رجسٹریشن آج سے دوبارہ اوپن ہوگئی ہے جبکہ 3ہزار سے زائدگرلز، بوائز اور خواتین پہلے ہی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،فیملی فن ریس 23اگست بروز ہفتہ کو نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔ خضرافضال چوہدری نے مزید کہا ہے کہ فیملی فن ریس جشن آزادی کا بڑا پروگرام ہے، جس میں ایک کلومیٹر کی انڈر14گرلز،بوائز اور خواتین کی اوپن کیٹیگری میں الگ الگ ریسز ہوں گی۔








