جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر کا پمز کا دورہ، کچہری دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر انجینئر نصراللّٰہ رندھاوا نے نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چوہدری اور صدر الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد الطاف شیر کے ہمراہ پمز کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پمز میں اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔ دھماکے میں …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر انجینئر نصراللّٰہ رندھاوا نے نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چوہدری اور صدر الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد الطاف شیر کے ہمراہ پمز کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پمز میں اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کی مکمل، غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔