اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنی ایک پوسٹ میں میاں محمد اسلم نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے، وہ علمی و ادبی پس منظر رکھنے والے سنجیدہ سیاسی کارکن تھے جنہوں نے مختلف ادوار میں قومی معاملات …
جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنی ایک پوسٹ میں میاں محمد اسلم نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے، وہ علمی و ادبی پس منظر رکھنے والے سنجیدہ سیاسی کارکن تھے جنہوں نے مختلف ادوار میں قومی معاملات پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا، ان کی وفات سے قومی و فکری منظر نامے میں ایک اہم آواز خاموش ہو گئی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم پر اپنی رحمت اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔








