جمعرات کو پیک ٹائم میں کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں ہوئی،ترجمان پاور ڈویژن

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ کل رات پیک ٹائم میں کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں ہوئی،ملک میں زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر اکنامک لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے تحت کی جارہی ہے،

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ کل رات پیک ٹائم میں کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں ہوئی،ملک میں زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر اکنامک لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے تحت کی جارہی ہے، اکنامک لوڈمینجمنٹ کا پیک آورز میں لوڈ مینجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ جمعرات (29اپریل ) کی رات پیک اوقات میں بجلی کی صورتحال پر جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ کل پن بجلی کی پیداوار 6000میگاواٹ رہی جبکہ ملک کی کل پن بجلی کی استعداد 11500میگاواٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی سے بجلی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، پن بجلی اور اضافی لوکل گیس کی دستیابی سے بجلی کی پیداوار میں اضافے سے ملک کے جنوب سے نیشنل گرڈ میں استحکام کی بدولت مزید 100میگاواٹ سینٹر لانے میں آسانی ہوئی، ملک کے جنوب سے کل 500میگاواٹ کی ترسیل ممکن ہوئی ۔ ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ ایل این جی کی عالمی حالات کے بنا پر عدم دستیابی سے 4700میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی، ایل این جی کی دستیابی اور پانی کے اخراج میں اضافے سے رات کے اوقات کا شارٹ فال ختم ہوجائے گا۔