کنشاسا۔27جنوری (اے پی پی):شمال مشرقی جمہوریہ کانگو میں داعش سے منسلک الائیڈ ڈیموکریٹک فورسزنے حملوں میں 25 کسانوں کو قتل کر دیا ۔ اے ایف پی نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئےبتایا کہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز(اے ڈی ایف) نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب صوبہ ایتوری کے جنگلات میں واقع متعدد دور دراز دیہات پر حملے کیے۔ اے ڈی ایف اس علاقے میں ماضی میں بھی قتلِ عام …
جمہوریہ کانگو میں داعش سے منسلک الائیڈ ڈیموکریٹک فورسزکے حملوں میں 25 کسان قتل

مزید خبریں
کنشاسا۔27جنوری (اے پی پی):شمال مشرقی جمہوریہ کانگو میں داعش سے منسلک الائیڈ ڈیموکریٹک فورسزنے حملوں میں 25 کسانوں کو قتل کر دیا ۔ اے ایف پی نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئےبتایا کہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز(اے ڈی ایف) نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب صوبہ ایتوری کے جنگلات میں واقع متعدد دور دراز دیہات پر حملے کیے۔ اے ڈی ایف اس علاقے میں ماضی میں بھی قتلِ عام کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ایک مقامی کارکن نے بتایا کہ متاثرین کو باندھ کر تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کیا گیا
جبکہ 20 سے زائد لاشیں دیکھی گئی ہیں۔حکام کے مطابق حملے میں اوٹمابر اور بواناسولا دیہات کے قریب کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔ مقامی سول سوسائٹی کے رہنما لیون انڈیموتاؤ مانزالیکے نے بتایا کہ تمام متاثرین کسان تھے اور اموات کی ابتدائی تعداد 25 ہے، جس کی مقامی اور سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔مقامی انسانی حقوق کے کارکن کرسٹوف منیانڈیرو کے مطابق کئی افراد کو اغوا بھی کیا گیا ہے۔








