اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کو غیر آئینی طریقے سے گھر بھیجنے کے مشورے (ن) لیگی قیادت کی غیر جمہوری ذہنیت کے عکاس ہیں،یہ ان کے آمریت کےحقیقی وارث ہونے کاواضح ثبوت ہے، نواز شریف کی سیاست غیرجمہوری اور آمرانہ سوچ کی آئینہ دار ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ …
جمہوری حکومت کو غیر آئینی طریقے سے گھر بھیجنے کے مشورے (ن) لیگی قیادت کی غیر جمہوری ذہنیت کے عکاس ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کو غیر آئینی طریقے سے گھر بھیجنے کے مشورے (ن) لیگی قیادت کی غیر جمہوری ذہنیت کے عکاس ہیں،یہ ان کے آمریت کےحقیقی وارث ہونے کاواضح ثبوت ہے، نواز شریف کی سیاست غیرجمہوری اور آمرانہ سوچ کی آئینہ دار ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز اسی ورثےکی امین ہیں،پاکستانی سیاست میں ان کا کوئی مقام نہیں، مسلم لیگ (ن)کے قائدین کے متضاد بیانات اور بوکھلاہٹ واضح ثبوت ہے کہ یہ نہ تو جمہوری ہیں نہ سیاسی، یہ صرف کاروباری اور مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت کے پیچھے چھپ کراحتساب اور قانون سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتے۔








