اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے زیراہتمام قومی خطاطی نمائش کے دوسرے روز بڑی تعداد میں عوام نے نیشنل آرٹ گیلری کا دورہ کیا اورقرآنی آیات سے مزین خطاطی کے شاہکار فن پاروں میں گہری دلچسپی لی۔ وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی میزبانی میں وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے تین …
عرفان صدیقی اور ناصر خان جنجوعہ نے اپنی خطاطی کی مہارت سے خطاط اور شائقین کو حیران کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے زیراہتمام قومی خطاطی نمائش کے دوسرے روز بڑی تعداد میں عوام نے نیشنل آرٹ گیلری کا دورہ کیا اورقرآنی آیات سے مزین خطاطی کے شاہکار فن پاروں میں گہری دلچسپی لی۔ وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی میزبانی میں وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے تین روزہ قومی نمائش کے دوسرے روز نیشنل کونسل آرٹس کی نیشنل گیلری کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر عرفان صدیقی اور ناصر خان جنجوعہ نے خود بھی خطاطی کی اوروہاں موجود خطاطوں اور شائقین کو اپنی خطاطی کے مظاہرہ سے حیران کردیااور بھرپور داد پائی۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کے تخلیق کردہ فن پارے بھی اس نمائش میں رکھے گئے جو خود ایک بہت اچھے خطاط ہیں۔








