جنرل ہسپتال میں پروفیسر الفرید ظفر کے نام سے منسوب ریسپائریٹری کیئر کلینک کاآغاز

لاہور۔26مئی (اے پی پی):جنرل ہسپتال کے شعبہ اطفال (پیڈیائٹرک ڈیپارٹمنٹ) میں بچوں کے لیے ایک جدید ریسپائریٹری کیئر کلینک کا باقاعدہ آغاز کر دیا جو شعبہ طب کی ممتاز شخصیت پروفیسر الفرید ظفر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد پروفیسر الفرید ظفر کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کو مزید موثر بنانا ہے۔ اس کلینک میں …

لاہور۔26مئی (اے پی پی):جنرل ہسپتال کے شعبہ اطفال (پیڈیائٹرک ڈیپارٹمنٹ) میں بچوں کے لیے ایک جدید ریسپائریٹری کیئر کلینک کا باقاعدہ آغاز کر دیا جو شعبہ طب کی ممتاز شخصیت پروفیسر الفرید ظفر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد پروفیسر الفرید ظفر کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کو مزید موثر بنانا ہے۔

اس کلینک میں ان بچوں کا خصوصی طور پر معائنہ، مشاہدہ اور فالو اپ کیا جائے گا جوسانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان بیماریوں میں دمہ، سسٹک فائبروسز ، پھیپھڑوں کی ٹی بی اور دیگر پیچیدہ ریسپائریٹری امراض شامل ہیں۔پیڈیائٹرک ڈیپارٹمنٹ یونٹ 2کے پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق کلینک میں آنے والے بچوں کو روزانہ آوٹ ڈور میں چیک اپ اورہر ہفتے برونکوسکوپی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ایسے مریض بچے جن کی بیماری کی تشخیص میں مشکلات درپیش ہوں، ان کی برونکوسکوپی کے ذریعے مزید جامع جانچ کی جائے گی، تاکہ بروقت اور درست علاج ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریسپائریٹری کیئر کلینک نہ صرف بچوں کے لیے ایک بڑی سہولت ہے بلکہ والدین کے لیے بھی اطمینان کا باعث بنے گا۔ یہ کلینک جنرل ہسپتال میں بچوں کے سانس سے متعلق امراض کی تشخیص، علاج اور فالو اپ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے، جو صحت عامہ کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب ایک موثر قدم ہے۔

مزید خبریں