جنوبی افریقا کی ٹیم اگست میں دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی

جوہانسبرگ۔31جولائی (اے پی پی):کرکٹ جنوبی افریقا (سی ایس اے )کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقا کی قومی کرکٹ ٹیم اگست میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی اور میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 10اگست کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے …

جوہانسبرگ۔31جولائی (اے پی پی):کرکٹ جنوبی افریقا (سی ایس اے )کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقا کی قومی کرکٹ ٹیم اگست میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی اور میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 10اگست کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا ،یہ میچ مرارا کرکٹ گراؤنڈ، ڈارون میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 12 اگست کو اسی مقام مرارا کرکٹ گراؤنڈ، ڈارون میں ہی کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 اگست کو کازلی سٹیڈیم، کیرنز میں کھیلا جائے گا۔

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر ایڈن کائل مارکرم لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو مچل مارش لیڈ کریں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم اسی مقام کازلی کا سٹیڈیم، کیرنز سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 19 اگست کو پہلے ون ڈے میچ سے کرے گی۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 22 اگست کو گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکےکے مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 اگست کو اسی مقام گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکے میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ایک روزہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔