جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی

پورٹ الزبتھ ۔ 12 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) بدھ کو پورٹ الزبتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان پروٹیز کو آئی لینڈرز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ …

پورٹ الزبتھ ۔ 12 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) بدھ کو پورٹ الزبتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان پروٹیز کو آئی لینڈرز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 113 رنز جبکہ تیسرے میچ میں 71 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

Leave a Reply