اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر منڈولو جیلے نے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا اس سوچ کا نام ہے، جس کے لئے انہوں نے نہ صرف انسانی حقوق بلکہ جمہوریت اور امن و استحکام کیلئے 27 سال جیل کاٹی۔ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے درمیان کھڑے ہوکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم …
جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر منڈولو جیلے کا نیلسن منڈیلا کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر منڈولو جیلے نے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا اس سوچ کا نام ہے، جس کے لئے انہوں نے نہ صرف انسانی حقوق بلکہ جمہوریت اور امن و استحکام کیلئے 27 سال جیل کاٹی۔ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے درمیان کھڑے ہوکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم اور یو این کے اشتراک سے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن (سوویں سالگرہ) پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو این کے انفارمیشن سنٹر کے سربراہ ولاستمل سمک نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم میں یتیم بچوں کے حوالہ سے کئے گے انتظامات کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان یتیم بچوں کےلئے میں اپنی حد تک جو کچھ کر سکا ضرور کروں گا اور میں زمرد خان (ہلال امتیاز) کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے یتیم بچوں کےلئے جو کچھ کر دیا ہے وہ اتنے کم وقت میں کرنا ممکن نظر نہیں آتا، زمرد خان بھی نیلسن منڈیلا کی طرح ہی وکیل ہےں اور دونوں نے ہی تمام طرح زندگی یتیم بچوں کے حقوق کےلئے وقف کی اور بے شک نیلسن منڈیلا کی سوچ اور جدوجہد ہمارے اور ان بچوں کےلئے مشعل راہ ہے۔








