جنوبی افغانستان ،56 ٹن زائد المیعاد اور غیر معیاری خوراک و ادویات کو جلا کر تلف کر دیا گیا

کابل ۔7نومبر (اے پی پی):جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں 56 ٹن زائد المیعاد اور غیر معیاری خوراک و ادویات کو تلف کردیا گیا۔ شنہوا کے مطابق قندھار میونسپلٹی کے ترجمان سیف اللہ عاصم نے جمعرات کو تصدیق کی کہ جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں حکام نے بدھ کو 56 ٹن زائد المیعاد اور غیر معیاری خوراک اور ادویات کو جلا کر تباہ کر دیا۔گزشتہ پانچ ماہ کے دوران …

کابل ۔7نومبر (اے پی پی):جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں 56 ٹن زائد المیعاد اور غیر معیاری خوراک و ادویات کو تلف کردیا گیا۔

شنہوا کے مطابق قندھار میونسپلٹی کے ترجمان سیف اللہ عاصم نے جمعرات کو تصدیق کی کہ جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں حکام نے بدھ کو 56 ٹن زائد المیعاد اور غیر معیاری خوراک اور ادویات کو جلا کر تباہ کر دیا۔گزشتہ پانچ ماہ کے دوران صوبے بھر میں زائد المیعاد ،غیر معیاری اور جعلی اشیاء کو بازاروں اور ذخیروں سے جلانے سے پہلے اکٹھا کیا گیا۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی غیر معیاری اشیاء فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔یہ کارروائی افغان حکام کی جانب سے ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

حالیہ مہینوں میں دارالحکومت کابل سمیت دیگر شہروں میں زائد المیعاد،غیر معیاری ادویات اور خوراک کو جلانے کے اسی طرح کے واقعات ہوئے ہیں۔