جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کے قیام کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، یاسین ملک

اسلام آباد۔ 6جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کے قیام کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نے اسلام آباد میں کشمیر کے بارے میں ایک بین الاقوامی سیمینار کے دوران ایک ویڈیو خطاب میں کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ انتفاضہ کے دوران بھارتی فورسز نے طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا …

اسلام آباد۔ 6جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کے قیام کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نے اسلام آباد میں کشمیر کے بارے میں ایک بین الاقوامی سیمینار کے دوران ایک ویڈیو خطاب میں کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ انتفاضہ کے دوران بھارتی فورسز نے طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پانچ ماہ تک جاری رہنے والے انتفاضہ کو کچلنے کیلئے انتظامیہ نے فوجی طاقت اور مہلک ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس نے انتفاضہ کے پہلے ماہ کے دوران 13 لاکھ پیلٹس (چھرے)فائر کرنے کا اعتراف کیا تھا جس کے نتیجے میںبڑی تعداد میں کشمیری شہید اور ان کی بینائی متاثر ہوئی ۔

Leave a Reply