جنوبی سوڈان میں مزید امن فوجیوں کی تعیناتی کی ضرورت ہے،بان کی مون

نیویارک۔ 27 جون(اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جنوبی سوڈان کے شمال مغربی علاقوں میں مزید امن فوجیوں کی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نیویارک سے جاری کردہ بیان میںاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر واو¿ میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں …

نیویارک۔ 27 جون(اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جنوبی سوڈان کے شمال مغربی علاقوں میں مزید امن فوجیوں کی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نیویارک سے جاری کردہ بیان میںاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر واو¿ میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مزید امن فوجیوں کی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انھوں نے شہر واو¿ میں ہونے والی جھڑپوں میں عام شہریوں کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے متحارب فریقوں سے تشدد کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

Leave a Reply