اسلام آباد۔4 فروری(اے پی پی )جنوبی وزیرستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔صحافیوں نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سکیورٹی کی صورتحال اور افواج پاکستان کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کام پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر …
جنوبی وزیرستان صحافیوں کا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4 فروری(اے پی پی )جنوبی وزیرستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔صحافیوں نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سکیورٹی کی صورتحال اور افواج پاکستان کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کام پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تبادلہ خیال کے دوران صحافیوں کو زمینی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا ۔صحافیوں نے فاٹا اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں امن بحال کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔








