جنوبی کوریا، پرواز سے قبل کیبن میں دھواں بھر جانے کے باعث مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا

سیئول۔2جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کے ہوائی اڈے پر مسافر طیارے کے کیبن میں دھواں بھر جانے کے باعث مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت کل 122 افراد کو طیارے سے اتار لیا گیا۔ یونہاپ کے مطابق طیارے نے ملک کے جنوبی تفریحی جزیرے جیجو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سےمقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 25 منٹ پر جنوب مشرقی ساحلی شہر پوہنگ کے لیے روانہ ہونا تھا …

سیئول۔2جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کے ہوائی اڈے پر مسافر طیارے کے کیبن میں دھواں بھر جانے کے باعث مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت کل 122 افراد کو طیارے سے اتار لیا گیا۔

یونہاپ کے مطابق طیارے نے ملک کے جنوبی تفریحی جزیرے جیجو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سےمقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 25 منٹ پر جنوب مشرقی ساحلی شہر پوہنگ کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم طیارے کے کیبن میں دھواں بھر گیا

جس کے بعد طیارے نصب الارم بج اٹھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھواں طیارے کے ٹیل سیکشن میں واقع معاون پاور یونٹ (اے پی یو) میں خرابی کی وجہ سے پیدا ہوا۔ اے پی یو ایک بیک اپ انجن کے طور پر کام کرتا ہے جو مین انجنوں کے بند ہونے پر برقی طاقت اور ایئر کنڈیشنگ فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں