اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):جنوبی یورپ کے ممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مالی سال کے پہلے دوماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 2.92 فیصدکااضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر65.06 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں …
جنوبی یورپ کے ممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):جنوبی یورپ کے ممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مالی سال کے پہلے دوماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 2.92 فیصدکااضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر65.06 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں یونان،اٹلی،سپین اورجنوبی یورپ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو510.36 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.92 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 495.87 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اگست میں جنوبی یورپ کودرآمدات کاحجم 249.41 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 260.95 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 260.74 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں جنوبی یورپ کے ممالک کوپاکستان کے مجموعی برآمدات کاحجم 2.979 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 98.77 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65.06 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 163.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
اگست میں جنوبی یورپ کے ممالک سے 47.28 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جوجولائی میں 51.49 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 72.78 ملین ڈالرتھیں،مالی سال 2023 میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر883.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔








