جنگی تنازعات کے شکار علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کو بہتر بنایا جائے، ملیحہ لودھی

نیو یار ک۔ 28 مئی(اے پی پی) پاکستان نے عالمی ادارہ پر زور دیا ہے کہ جنگی تنازعات کے شکار علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کو بہتر بنایا جائے اور انسانی زندگیاں بچانے والے طبی عملہ اور میڈیکل عمارات پر حملوں کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگی تشدد کے شکار علاقوں میں شہریوں کے تحفظ بارے کھلی بحث ہوئی جس …

نیو یار ک۔ 28 مئی(اے پی پی) پاکستان نے عالمی ادارہ پر زور دیا ہے کہ جنگی تنازعات کے شکار علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کو بہتر بنایا جائے اور انسانی زندگیاں بچانے والے طبی عملہ اور میڈیکل عمارات پر حملوں کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگی تشدد کے شکار علاقوں میں شہریوں کے تحفظ بارے کھلی بحث ہوئی جس میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنگ زدہ علاقوں متحارب فریقوں کی طرف سے غیر عسکریت پسند اداروں پر حملے جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کیا اور میڈیکل ہسپتالوں اور طبی عملہ پر حملوں کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply