تہران ۔11مارچ (اے پی پی):ایران کی مجلس شوریٰ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی طرف سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی جنگ روکنے کےلیے اسلامی جمہوریہ ایران اس جنگ میں کسی قسم کی جنگ بندی کی کوشش نہیں کر رہا۔العربیہ کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں …
جنگ بندی کی کوشش نہیں کررہے، اپنے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا جواب دیں گے، ایرانی اسپیکر

مزید خبریں
تہران ۔11مارچ (اے پی پی):ایران کی مجلس شوریٰ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی طرف سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی جنگ روکنے کےلیے اسلامی جمہوریہ ایران اس جنگ میں کسی قسم کی جنگ بندی کی کوشش نہیں کر رہا۔العربیہ کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم یقینی طور پر جنگ بندی کے خواہاں نہیں ہیں۔ جارح کو سزا ملنی چاہیے اور اسے ایسا سبق ملنا چاہیے جو اسے دوبارہ ایران پر حملہ کرنے سے باز رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایک شیطانی اور تکرار پر مبنی چکر چلا رکھا ہے جس میں پہلے جنگ، پھر مذاکرات، پھر جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ کی جاتی ہے، ہم اس چکر کو توڑ دیں گے۔ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے گیارہویں روز سپیکر قالیباف نے متنبہ کیا کہ ایران کے انفراسٹرکچر پر کسی بھی حملے کا ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ دشمن جان لے کہ وہ جو کچھ بھی کرے گا، اس کا یقینی طور پر فوری اور برابر کا جواب دیا جائے گا۔








