تل ابیب۔7نومبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک حماس کے ساتھ جنگ کے بعد غیرمعینہ مدت کے لیے غزہ کی سکیورٹی سنبھال لے گا۔سعودی ذرائع ابلاغ کےمطابق انہوں نےکہا کہ اگر ہم سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لیتے تو حماس کی دہشت اتنی شدت سے ابھرے گی جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے انٹرویو میں …
جنگ کے بعد غیرمعینہ مدت تک غزہ کی سکیورٹی سنبھال لیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

مزید خبریں
تل ابیب۔7نومبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک حماس کے ساتھ جنگ کے بعد غیرمعینہ مدت کے لیے غزہ کی سکیورٹی سنبھال لے گا۔سعودی ذرائع ابلاغ کےمطابق انہوں نےکہا کہ اگر ہم سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لیتے تو حماس کی دہشت اتنی شدت سے ابھرے گی جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے انٹرویو میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے اعداد و شمار سے اختلاف کیا جن کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور جن میں 4ہزار سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے جنگ بندی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے باوجوداسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے بغیر غزہ میں کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔جہاں تک حکمت عملی کی بات ہے، تھوڑے توقف کے ساتھ، ایک گھنٹہ ایک جگہ، ایک گھنٹہ دوسری جگہ جنگ میں وقفہ ہو رہا ہے جو ہم پہلے ہی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی اجازت دینے یا یرغمالیوں کو فلسطینی سرزمین چھوڑنے کے لیے جنگ بندی کے چھوٹے وقفوں کی اجازت دینے پر رضامند ہو سکتا ہے۔








