اقوامِ متحدہ، جنیوا۔ 17 مارچ(اے پی پی)اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا37 ویں اجلاس جینوا میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں انسانی حقوق کارکن احمد قریشی نے موتمر عالمِ اسلامی کی نمائندگی کی ۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کونسل کے کام اور رپورٹس پر اس کا شکریہ ادا کیا۔کشمیر کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کونسل کی توجہ ایک پریشان کن ابھرتے ہوئے …
جنیوا میںاقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا37 ویں اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
اقوامِ متحدہ، جنیوا۔ 17 مارچ(اے پی پی)اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا37 ویں اجلاس جینوا میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں انسانی حقوق کارکن احمد قریشی نے موتمر عالمِ اسلامی کی نمائندگی کی ۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کونسل کے کام اور رپورٹس پر اس کا شکریہ ادا کیا۔کشمیر کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کونسل کی توجہ ایک پریشان کن ابھرتے ہوئے رجحان کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں جہاں کچھ حکومتیں آہستہ آہستہ شہری آزادی کو سلب کرنے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔مثال کے طور پر،انہوں نے کہا کہ میں اس معزز کونسل کے علم میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر سے ایک نوجوان صحافی کا معاملہ لانا چاہتا ہوں جس کو رپورٹنگ کے دوران جسمانی طور پر نقصان ہو سکتا ہے یہاں تک کہ اس کی جان بھی جا سکتی ہے۔








