جن لوگوں کو آج بلوچستان یاد آیا ہے انہوں نے اپنے دور میں یہاں کیوں کام نہیں کئے، وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہمارے دور میں تعمیر و ترقی ہوئی‘ آج وہاں سڑکیں بن رہی ہیں‘ جن لوگوں کو آج بلوچستان یاد آیا ہے انہوں نے اپنے دور میں یہاں کیوں کام نہیں کئے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہمارے دور میں تعمیر و ترقی ہوئی‘ آج وہاں سڑکیں بن رہی ہیں‘ جن لوگوں کو آج بلوچستان یاد آیا ہے انہوں نے اپنے دور میں یہاں کیوں کام نہیں کئے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ جب انصاف اور رویوں کی بات کریں تو یہ چھانگا مانگا کی بات کرتے ہیں۔ ان کے رہنماﺅں نے اس کے بعد میثاق جمہوریت کیا‘ پھر اس میں سے این آر او نکلا۔ گزشتہ دور میں انہوں نے کیوں بلوچستان کی بات نہیں کی۔ ہم نے بلوچستان میں سڑکیں بنائیں اور وہاں امن بحال کیا۔

مزید خبریں