جوبلی انشورنس 44ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ، دفاعی چیمپئن آصف، بلال، بابر، اسجد، آغا بلاول، علی حیدر، ذوالفقار اور اعجاز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) جوبلی انشورنس 44ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح، اسجد اقبال، آغا بلاول، علی حیدر، محمد اعجاز اور ذوالفقار عبدالقادر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ بدھ کو کراچی جمخانہ میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز میں دفاعی چیمپئن آصف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) جوبلی انشورنس 44ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح، اسجد اقبال، آغا بلاول، علی حیدر، محمد اعجاز اور ذوالفقار عبدالقادر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ بدھ کو کراچی جمخانہ میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز میں دفاعی چیمپئن آصف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث طاہر کو زبردست مقابلے کے بعد 5-3 فریمز سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، محمد بلال نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد ماجد علی کو با آسانی 5-1 فریمز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، بابر مسیح بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے شاہد آفتاب کو 5-1 فریمز سے شکست دی، اسجد اقبال نے عمران شہزاد کو 5-3 فریمز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، آغا بلاول نے سلطان محمد، علی حیدر نے سہیل شہزاد، ذوالفقار عبدالقادر نے محمد نسیم اختر اور محمد اعجاز نے رمبیل گل کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ کوارٹر فائنلز (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے، بابر مسیح کا مقابلہ اسجد اقبال، آغا بلاول کا مقابلہ علی حیدر، محمد بلال کا مقابلہ محمد اعجاز اور آصف کا مقابلہ ذوالفقار عبدالقادر سے ہو گا۔

Leave a Reply