اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں 53.83 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 ءکے دوران جوتوں کے 27لاکھ 78ہزار جوڑے برآمد کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 927 ملین روپے تھی جبکی رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران جوتوں کی ملکی …
جوتوں کی برآمدات میں 53.83 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں 53.83 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 ءکے دوران جوتوں کے 27لاکھ 78ہزار جوڑے برآمد کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 927 ملین روپے تھی جبکی رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات 33لاکھ 70ہزار جوڑوں تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت ایک ہزار 426 ملین روپے تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مارچ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران متفرق جوتوں کی ملکی برآمدات میں 506ملین روپے یعنی 53.83فیصد کا اضافی ریکارڈ کیا گیا۔








