جولائی سے مارچ 2019کے دوران کروڈ آئل کی ملکی برآمدات میں 45.14 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 9 ماہ میں جولائی سے مارچ کے دوران کروڈ آئل کی ملکی برآمدات میں 45.14 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے مارچ 2018-19ءکے دوران کروڈ آئل کی برآمدات 206.8 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 142.5 …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 9 ماہ میں جولائی سے مارچ کے دوران کروڈ آئل کی ملکی برآمدات میں 45.14 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے مارچ 2018-19ءکے دوران کروڈ آئل کی برآمدات 206.8 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 142.5 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران کروڈ آئل کی قومی برآمدات میں 64.3 ملین ڈالر یعنی 45 فیصد سے زائد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply