جولائی میں کورونا وباءاپنے عروج پر ہو گی، عید قربان پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ جولائی میں کورونا وباءاپنے عروج پر ہو گی، عید قربان پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، عید قربان کی نماز کےلئے عیدالفطر والے ایس او پیز ہی ہوں گے، قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کےلئے ایس او پیز بنا رہے ہیں۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عید …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ جولائی میں کورونا وباءاپنے عروج پر ہو گی، عید قربان پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، عید قربان کی نماز کےلئے عیدالفطر والے ایس او پیز ہی ہوں گے، قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کےلئے ایس او پیز بنا رہے ہیں۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عید قربان کےلئے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عیدالاضحی کی آمد آمد ہے، جولائی میں کورونا وبا اپنے عروج پر ہوگی، عید قربان پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کی نماز کےلئے عید الفطر والے ایس او پیز ہی ہوں گے، قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کےلئے ایس او پیز بنا رہے ہیں۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے ایس او پیز کےلئے علماءسے مشاورت کی ہے، ایس اوپیز کےلئے صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کےلئے ایس او پیز 30 جون تک مکمل کر لیں گے، ہمیں قوم بن کر کورونا وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔ پوری قوم کورونا کے جلد خاتمہ کےلئے کوشاں ہے۔

مزید خبریں