جولائی کے دوران تولیے کی برآمدات میں 16.20 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران تولیے کی ملکی برآمدات میں 16.20 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016ءکے دوران تولیے کی برآمدات 56.245 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ جولائی 2015ءکے دوران تولیے کی برآمدات سے 67.119 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس …

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران تولیے کی ملکی برآمدات میں 16.20 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016ءکے دوران تولیے کی برآمدات 56.245 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ جولائی 2015ءکے دوران تولیے کی برآمدات سے 67.119 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تولیے کی قومی برآمدات میں 10.874 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق وزن کے لحاظ سے تولیے کی برآمدات میں 23.43 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور جولائی 2016ءکے دوران 12 ہزار 144 میٹرک ٹن تولیے برآمد کئے گئے ہیں

Leave a Reply