جولائی 2017ءکے آخر تک مردم شماری کے عبوری نتائج مرتب کر لئے جائیں، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ جولائی 2017ءکے آخر تک مردم شماری کے عبوری نتائج مرتب کر لئے جائیں۔ جمعرات کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت مردم و خانہ شماری 2017ءکے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 24 مئی کو …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ جولائی 2017ءکے آخر تک مردم شماری کے عبوری نتائج مرتب کر لئے جائیں۔ جمعرات کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت مردم و خانہ شماری 2017ءکے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 24 مئی کو چھٹی مردم شماری کا فیلڈ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس دوران چاروں صوبوں کے 151 اضلاع بشمول آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں یہ عمل مکمل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مردم و خانہ شماری دو مرحلوں میں کی گئی۔ پہلے مرحلہ میں 63 اضلاع جبکہ دوسرے مرحلہ میں 88 اضلاع میں یہ کام کیا گیا۔ پہلا مرحلہ 15 مارچ سے شروع ہو کر 13 اپریل کو اختتام پذیر ہوا جبکہ دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے 24 مئی تک جاری رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ایک لاکھ 68 ہزار 540 مردم شماری بلاکس سے ڈیٹا جمع کرنے کیلئے ایک لاکھ 19 ہزار کی تعداد میں عملہ کی خدمات حاصل کی گئیں۔ سویلین فیلڈ سٹاف کے ساتھ ساتھ 2 لاکھ فوجی جوانوں نے بھی اس عمل کے دوران بطور سیکورٹی اور مردم شماری ٹیم کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

Leave a Reply