اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی محمد شایان آفریدی نے جونیئر اورنج باؤل کے انڈر 12 کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق شایان آفریدی نے امریکا کے ڈیوڈ لوویرا کے خلاف تین گھنٹے اور 20 منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے کے بعد 6-4، 4-6، 6-4 سے …
جونیئر اورنج باؤل، پاکستانی ٹینس کھلاڑی محمد شایان آفریدی کا فاتحانہ آغاز
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی محمد شایان آفریدی نے جونیئر اورنج باؤل کے انڈر 12 کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔
ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق شایان آفریدی نے امریکا کے ڈیوڈ لوویرا کے خلاف تین گھنٹے اور 20 منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے کے بعد 6-4، 4-6، 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔
ایک اور میچ میں پاکستان کے راشد علی ابتدائی سیٹ جیتنے کے باوجود گیمبل تھامس کے خلاف میچ ہار گئے۔ راشد علی نے پہلا سیٹ 6-3 سے جیتا تاہم اگلے دو سیٹس میں انہیں 4-6 اور 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔









