جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی نظرثانی شدہ فہرست 2004ءکے قانون کے مطابق جاری کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی نظرثانی شدہ فہرست 2004ءکے قانون کے مطابق جاری کی ہے، اس فہرست کو2005ء, 2011ءاور 2015ءمیں بھی جاری کیا گیا تھا۔ جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”لائیو ایٹ فائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے جوہری و حیاتیاتی …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی نظرثانی شدہ فہرست 2004ءکے قانون کے مطابق جاری کی ہے، اس فہرست کو2005ء, 2011ءاور 2015ءمیں بھی جاری کیا گیا تھا۔ جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”لائیو ایٹ فائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے جوہری و حیاتیاتی ہتھیاروں کی یہ فہرست جاری کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم پوری دنیا کو یہ بتائیںکہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، پاکستان نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاﺅ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply