جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں،این پی ٹی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، کینیڈا

اوٹاوا۔4فروری (اے پی پی):کینیڈا نے کہا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیارحاصل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق بین الاقوامی معاہدے (این پی ٹی) پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہیں ۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات کینیڈا کے وزیرِ دفاع ڈیوڈ مکگوئنٹی نےایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کا جوہری ہتھیاروں کے حصول کا قطعی طور پر …

اوٹاوا۔4فروری (اے پی پی):کینیڈا نے کہا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیارحاصل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق بین الاقوامی معاہدے (این پی ٹی) پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہیں ۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات کینیڈا کے وزیرِ دفاع ڈیوڈ مکگوئنٹی نےایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کا جوہری ہتھیاروں کے حصول کا قطعی طور پر کوئی ارادہ نہیں، حکومت این پی ٹی پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔

دوسری جانب ریٹائرڈ جنرل وین آئر’’ جو 2021 سے 2024 تک کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں‘‘ نے گزشتہ روز دارالحکومت اوٹاوا میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس میں کہا کہ کینیڈا کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے حوالے سے اپنےآپشنز کھلے رکھنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک اچھا جوہری ادارہ موجود ہےاگر حالات بدلتے ہیں تو ہمارے پاس سول انفراسٹرکچر بھی ہے اور سائنس دان بھی موجود ہیں۔

 

مزید خبریں