جو سکیورٹی فوجی عدالتوںکو دی گئی تھی اگر اس طرح کی سکیورٹی سول عدالتوں کو دی جائے تو نتائج بہتر ہوں گے، وفاقی وزیر اکرم خان درانی

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جو سکیورٹی فوجی عدالتوںکو دی گئی تھی اگر اس طرح کی سکیورٹی سول عدالتوں کو دی جائے تو نتائج بہتر ہوں گے، جے یو آئی نے شروع دن سے فوجی عدالتوں کی مخالفت کی تھی، آج کا پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جو سکیورٹی فوجی عدالتوںکو دی گئی تھی اگر اس طرح کی سکیورٹی سول عدالتوں کو دی جائے تو نتائج بہتر ہوں گے، جے یو آئی نے شروع دن سے فوجی عدالتوں کی مخالفت کی تھی، آج کا پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام (ف) نے فوجی عدالتوں کے قیام کے وقت مخالفت کی تھی، اس کی بڑی وجہ یہ تھی سول عدالتوں پر سے عوام کا اعتماد کہیں ختم نہ ہو جائے، جو سہولتیں و سکیورٹی فوجی عدالتوں کودی گئی تھیں اگر یہ سہولتیں سول عدالتوں کو دی جائیں تو نتائج مختلف ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سول عدالتوں اور ججز کی سکیورٹی بہتر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ہمیں موجودہ عدالتوں پر توجہ دینا ہو گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply