جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں یوم آزادی کیلئے تیاریاں جاری

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں یوم آزادی کیلئے تیاریاں والہانہ انداز میں جاری ہیں، سجاوٹی سامان کی خرید و فروخت، رنگ برنگی جھنڈیوں اور پرچموں سے سجے سٹالز قائم ہو گئے، بچے، جوان، بوڑھے اور خواتین سبھی جوش و جذبہ سے جشن آزادی کی تیاریوں کے لئے سٹالز کا رخ کر رہے ہیں، خواتین نے 14 اگست کے لئے خصوصی لباس …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں یوم آزادی کیلئے تیاریاں والہانہ انداز میں جاری ہیں، سجاوٹی سامان کی خرید و فروخت، رنگ برنگی جھنڈیوں اور پرچموں سے سجے سٹالز قائم ہو گئے، بچے، جوان، بوڑھے اور خواتین سبھی جوش و جذبہ سے جشن آزادی کی تیاریوں کے لئے سٹالز کا رخ کر رہے ہیں، خواتین نے 14 اگست کے لئے خصوصی لباس تیار کرانے شروع کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ جشن آزادی کے اگست کے مہینہ کے آغاز سے ہی ہر طرف جوش و خروش، شہر کی سجاوٹ سمیت یوم آزادی کے والہانہ استقبال کے لئے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔