جڑواں شہروں کی ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام قائداعظم یونیورسٹی کے تعاون سے قومی یکجہتی کے فروغ اور پاک افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے’’ معرکہ حق ‘‘کے عنوان سے ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جڑواں شہروں کی ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام’’ معرکہ حق ‘‘کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):جڑواں شہروں کی ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام قائداعظم یونیورسٹی کے تعاون سے قومی یکجہتی کے فروغ اور پاک افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے’’ معرکہ حق ‘‘کے عنوان سے ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے کی، جبکہ طلبہ اور علمی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر جڑواں شہروں کی ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے صدر مراد علی اور ایڈووکیٹ حماد الحسن عباسی نے تنظیم کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے مقاصد، فلاحی اقدامات اور عوامی خدمت کے لیے انجام دی جانے والی سماجی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے شرکاء کو کونسل کی ٹیم کے اراکین سے بھی متعارف کرایا اور انسانی حقوق کے فروغ اور سماجی ہم آہنگی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
سیمینار کے دوران مقررین نے معرکہ حق کے موضوع پر مختصر مگر مؤثر خطاب کرتے ہوئے وطن کے دفاع کے لیے پاک افواج کی بے مثال قربانیوں، بہادری اور قومی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔بعد ازاں معرکۂ حق کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے منتظمین کے ہمراہ کیک کاٹا۔تقریب میں سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری سعدیہ مرزا، صدر مشعل محمد علی، جڑواں شہروں کی سوچ عورت کی صدر فرحت فاطمہ،جڑواں شہروں کے صدر یوتھ ماڈل نیشنل اسمبلی محمد سعد، صدر قائداعظم یونیورسٹی راشد جمیل سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔منتظمین نے سیمینار کے کامیاب انعقاد پر مراد علی کو مبارکباد پیش کی اور قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے تعمیری سماجی و تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مسلسل تعاون اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔








