جہلم ،مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال جہلم میں خصوصی تقریب کا انعقاد

مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال جہلم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی دفاعی تعاون

جہلم۔ 10 اگست (اے پی پی):مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال جہلم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی دفاعی تعاون، مشترکہ سلامتی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنا تھا، جبکہ تقریب کی نظامت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی میمونہ انجم نے کی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد عبداللہ راجہ اور اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن ملک عامر شہزاد نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم آویزاں کیے گئے۔ طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ بچوں نے مختلف ڈرامے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے، جنہیں شرکاء نے سراہا۔اس موقع پر مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے باہمی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

معاہدے کی روح کے مطابق تینوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف عسکری یا بیرونی جارحیت کو مشترکہ سلامتی کے لیے خطرہ تصور کرتے ہوئے اجتماعی دفاع کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔شرکاء نے اس عزم کو سراہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کسی بھی بیرونی جارحیت یا مشترکہ سلامتی کو درپیش خطرے کے مقابلے میں باہمی تعاون اور مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اس پیش رفت کو تینوں برادر ممالک کے درمیان اعتماد، اتحاد اور دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ بچوں کے ملی نغموں، ڈراموں اور ٹیبلوز نے تقریب میں قومی جذبے اور برادر ممالک کے ساتھ یکجہتی کے احساس کو اجاگر کیا، جبکہ شرکاء نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔\378